نو جوان نسل کو صحت مند جسمانی سرگرمیوں سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے ،زید بن مقصود

اتوار 27 نومبر 2016 19:00

خانیوال۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء)ڈی سی او زید بن مقصود نے کہا ہے کہ نو جوان نسل کو صحت مند جسمانی سرگرمیوں سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے تاکہ وہ زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرکے عصر حاضر کے چیلنجوں کا بہتر انداز میں مقابلہ کرسکیںیہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز خانیوال کے 64ویںسالانہ کھیلوں کے مقابلہ جات کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کہی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر ابرار احمد عابی،پرنسپل پروفیسر رانا خلیل احمد ،پرنسپل کامرس کالج چوہدری عاقب احمد ،طاہر نسیم ، راشد بن امیر ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری شاہد اقبال ،پروفیسر ڈاکٹر رائو رفعت ریاض ،پروفیسر مہر شیر افضل ،پرنسپل نیو کیمپس ملک احسان الرحمن،سابق پرنسپل بیرم خان، پرو فیسر عبدالغفور شمسی، پرو فیسر مبین احمد ، سمیت صحافیوں ،وکلا ،اساتذہ او رطلباء کی کثیر تعداد موجود تھی پرنسپل پروفیسر رانا خلیل احمد نے کالج کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیو ںمیں نمایاں کامیابیوں بارے تفصیلی روشنی ڈالی کھیلوں کے آخری دن کے مقابلوں کا آعاز100میٹر ریس سے ہوا جس میں فرسٹ ائیر کے طالبعلم محمد اعظم نے فرسٹ ‘ زوہیب الرحمن سیکنڈ‘ جمشید سرور تھرڈ پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

کالج کی64ویں سالانہ کھیلوں کے بہترین کھلاڑی (تھرڈ ائیر ) کے طالب علم زوہیب الرحمن قرار پائے ۔ بعدازاں مہمانان گرامی اور کالج کے اساتذہ کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔ جس میں مہمان ٹیم( ڈی سی او الیون ) نے مقابلہ جیت لیا۔ اسکے بعد میوزیکل چئیر کا مقابلہ مہمانان گرامی کے درمیان ہوا ۔ جس میں پرنسپل نیو کیمپس ملک احسان الرحمن نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور دوسری پوزیشن شاہد اقبال جنرل سیکرٹری وکلاء اور تھرڈ پوزیشن عبدالغفو ر شمسی نے حاصل کی۔آخر میں ڈی سی او زید بن مقصودنے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا اور کالج سٹاف میں انعامات تقسیم کئے۔