مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،خاتون سمیت دوافراد جاں بحق

اتوار 27 نومبر 2016 19:00

ڈی جی خان۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میںخاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعلی الصبح انڈس ہائی وے تونسہ روڈ یارو موڑ پرصبح ساڑھے چار بجے کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122نے ٹراما سنٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا ریسکیو1122اہلکاروں نے بتایا کہ ابھی تک جاں بحق ہونیوالے اور زخمیوں کے نام معلوم نہ ہوسکے ہیں متعلقہ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :