ٹریفک حادثے میں 35سالہ نوجوان جاں بحق

اتوار 27 نومبر 2016 19:00

چنیوٹ۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) ٹریفک حادثے میں 35سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق محلہ لاہوریگیٹ کا رہائشی رانا نوید گزشتہ روز کام کے سلسلہ لاہور گیا ہوا تھا کہ سٹرک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار موٹر سائیکل نے روند ڈالاجس کے باعث و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :