سندھ اسمبلی میں اسلام دشمن بل پاس ہونا سمجھ سے بالا تر ہے،صاحبزادہ شاہ اویس نورانی

اتوار 27 نومبر 2016 18:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ جے یو پی سندھ اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بل جس میںمسلمان ہونے کی حد اٹھارہ سال رکھی گئی ہے اس اسلام دشمن بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے سندھ اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے سید مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ ہیں سید زادوں اور پیر زادوں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کی موجودگی میں اسلام دشمن بل پاس ہونا سمجھ سے بالا تر ہے جنہوں نے بل پاس کیا انہیں اپنے بلوں میں واپس جانا ہوگا ورنہ انہیں جے یو پی بلوں میں بھیج دی گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ غوثیہ رضویہ ٹرسٹ سکھر میں منعقد مفتی اعظم پاکستان محمد حسین قادری کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے بعد زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ جے یو پی سندھ کے صدر مفتی محمد ابراہیم قادری ، مفتی شفیق قادری ، صوبائی پریس ترجمان مشرف محمود قادری ،افضل الحسینی ،عبدالسلام اعوان و دیگر موجود تھے شاہ اویس نورانی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں منظور ہونے والا اسلام دشمن بل کے بارے میں سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہیں تاکہ موئثر حکمت عملی مرتب کی جا سکے اور کوئی دوسری اسمبلی ایسا بل پیش کرنے کی جرات نہ کر سکے انہوں نے کہ راحیل شریف باوقار شخصیت کے مالک تھے اور باوقار طریقے سے مدت ملازمت پوری کی ہے ان کے فیصلوں سے ملک کا وقار بڑھا ہے نئے آرمی چیف کا خیر مقدم کرتے ہیں اور قوم کو نئے آرمی چیف سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیںاور حالت جنگ میں پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہوگی ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو مسترد اور این جی اوز کی سفارشات کی بلوں کو فوری منظور کرتی ہے جنگ پاکستان کی نہیں امریکہ اسرائیل اور روس کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :