جارحانہ رویہ اختیار کرنے پربین اسٹوکس کو آئی سی سی کی سرزنش

بین اسٹوکس خراب زبان اور رویہ اختیار کرنے کے مرتکب قرار پائے اور ایک منفی پوائنٹ اپنے نام کیا،آئی سی سی

اتوار 27 نومبر 2016 17:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نیبھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں جارحانہ رویہ اختیار کرنے پر انگلینڈ کے آل رائونڈر بین اسٹوکس کی سخت سرزنش کی ہے۔بھارت کے خلاف موہالی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن رویندرا جدیجا کی گیند پر اسٹمپ ہو کر وکٹ گنوانے والے بین اسٹوکس آئوٹ ہونے پر سخت مایوس نظر آئے اور اس موقع پر ان کا ویرات کوہلی سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بین اسٹوکس خراب زبان اور رویہ اختیار کرنے کے مرتکب قرار پائے اور ایک منفی پوائنٹ اپنے نام کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی بین اسٹوکس کے ساتھ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب صابر رحمان سے سخت جملوں کا تبادلہ کرنے پر ان پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا۔دو سال کے عرصے میں اگر کسی کھلاڑی کے حصے میں چار یا اس سے زیادہ منفی پوائنٹس آئیں تو اس پر ایک ٹیسٹ میچ یا دو محدود اوورز کے میچز کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔اسٹوکس نے اپنے جرم کو تسلیم کر لیا جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

متعلقہ عنوان :