پولیس نے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ’’حسد‘‘کوبھی وجہ قرار دیدیا

پولیس کا لاہور کے تھیٹرز میں مقتولہ کیساتھ کام کر نیوالی اداکارائیوں سے تفتیش کر نے کا فیصلہ‘سیکرٹری نے مخالف اداکاروں کے بارے پولیس کو بتا دیا ‘ذرائع

اتوار 27 نومبر 2016 17:00

پولیس نے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ’’حسد‘‘کوبھی وجہ قرار دیدیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) پولیس نے اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ’’حسد‘‘کوبھی وجہ قرار دیدیا ‘پولیس کا لاہور کے تھیٹرز میں مقتولہ کیساتھ کام کر نیوالی اداکارائیوں سے تفتیش کر نے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق پولیس نے مقتولہ قسمت بیگ کے سیکرٹر ی علی رضا بٹ سے اب تک ہونیوالی تفتیش کے بعد قسمت بیگ کے قتل میں انکے مقابلے میں کام کر نیوالی اداکاروں کے ’’حسد ‘‘کو بھی بڑی وجہ قراردیدیا ہے جسکے بعد پولیس انکے کیساتھ مقابلے میں کام کر نیوالی اداکاروں کے حوالے انکے سیکرٹری علی رضا بٹ سے معلومات حاصل کر لی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ کا قتل اجرتی قاتلوں کے ذریعے کروایا گیا ہے اس لیے ہم نے تفیش کے دائر کار کو وسیع کرد یا ہے اور اب لاہور کے تھیٹرز میں مقتولہ کیساتھ کام کر نیوالی اداکارائیوں سے تفتیش کی جائیگی جسکے بعد امید ہے کہ یہ کیس حل کر لیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :