فیصل آباد، منصور آباد کے علاقے میں کباڑ خانے میں آگ بھڑک اٹھی ،نوجوان جھلس گیا

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) منصور آباد کے علاقے میں کباڑ خانے میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ کی زد میں آکر نو جوان جھلس گیا ، آن لائن کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے داتا پارک کارہائشی 32سالہ مقبول احمد اپنے کباڑ خانے میں ماچس جلاکر کچھ سامان تلاش کر رہا تھا کہ اچاک آگ بھڑک اٹھی جسکی زد میں آکر وہ بری طرح جھلس گیا ، جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔