مظفرآباد،بریسٹ کینسر موذی مرض، آزاد کشمیر میں پہلی بار آگاہی مہم کا آغاز

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء)بریسٹ کینسر موذی مرض، آزاد کشمیر میں پہلی بار آگاہی مہم کا آغاز، جمال فاونڈیشن نے مظفرآباد میں کینسر ریسرچ سینٹر بنانے کا اعلان کر دیا،جامعہ کشمیر میں سیمینار کا انعقاد، تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری ،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں بریسٹ کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر معروف سماجی تنظیم جمال فاونڈیشن نے انسانیت کی خدمت کے لیے بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ،اس حوالے سے جمال فاونڈیشن نے جامعہ کشمیر سٹی کیپس میں سیمینار کا انعقاد کیا ، اور تعلیمی ادروں میں آگاہی مہم شروع کر دی،سیمینار میں اہم شخصیات نے شرکت کی ، اور سیمینار سے چئیرمین جما ل فاونڈیشن، میا ں اسد جمال ، ڈاکٹر خورشید لون ، محترمہ فاتح شہزادی، راجہ ثاقب حمید، ڈاکٹر یحیی خان ، سمیعہ ساجد، نازمین حبیب ، قاری ارشد، پروفیسر رخسانہ ،ما ہ نور راتھر ، سعید عزیز قریشی ودیگر نے خطاب کیا اس موقع پر چئیرمین جمال فاونڈیشن میاں اسد جمال نے اپنے خطاب میں کہا کہ دکھتی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے بریسٹ کینسر ایک موذی مرض ہے اس لیے اس کے حوالے سے آگاہی مہم چلا رہے ہیں بفضل خدا جلد آزاد کشمیر کے دارلحکومت میں کینسر ریسرچ سینٹر بناہیں گے ، آزاد کشمیر میں کوئی کینسر ریسرچ سینٹر نہیں جس باعث مریضوں کو بروقت مرض کا پتہ نہیں چلتا اور جب مرض کی تشخیص ہوتی ہے تو مریض قریب المرگ ہوتا ہے اس لیے کینسر ریسرچ سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن پورا کر سکوں ، اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے بھی بریسٹ کینس کے حوالے سے تفصیلی بحث کی ، اس کی علامات وغیرہ سے اور احتیاطی تدابیر سے شرکا کو آگا ہ کیا ، اس سیمینار کے بعد جمال فاونڈیشن کی یہ آگاہی مہم کالج اوریونیورسٹی کی سطح پر جاری ہے ۔