حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کی 15 یوم میں تفصیلات مانگ لیں

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کی 15 یوم میں تفصیلات مانگ لی ہیں، اس ضمن میں تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درجہ چہارم سے لے کر دیگر گریڈز کی خالی آسامیوں کی مفصل رپورٹ بنا کر بھیجیں، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، اس ضمن میں محکمہ صحت، خوراک، ایکسائز، جنگلات، ڈی سی او آفس اور دیگر سرکاری محکموں کی تمام خالی آسامیوں کو 30 دسمبر تک اخبار اشتہار کر کے جنوری میں ان تمام آسامیوں کو پر کر دیا جائے گا، محکمہ کی جانب سے خالی آسامیاں پر کرنے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کی جا رہی تھی، جس پر وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں سے فوری طور پر خالی آسامیوں کی مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :