اسحاق ڈار کا جنرل قمر باجوہ اور جنرل زبیر حیات کو ٹیلی فون

قمر باجوہ کو نیا آرمی چیف اور ر جنرل زبیر حیات کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنرل قمر باجوہ اور جنرل زبیر حیات کو ٹیلی فون کیا اور انہیں نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جنرل قمر جاوید محمود کو ٹیلی فون کیا اور انہیں نیا آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد دی، وزیر خزانہ نے جنرل زبیر محمود حیات کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔۔( علی)