کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا پوری قوت سے دندان شکن جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں،رانا تنویر حسین

پا کستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ کی حوصلہ شکنی کرتا ہے ،عالمی منڈیوں میں پاکستانی دفاعی ہتھیاروں نے اپنا لو ہا منوایا، ہتھیاروں کی تیاری کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجی کا تبادلہ کررہے ہیں،وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بین الا قوامی دفاعی نما ئش آئیڈیاز 2016ء انتہائی کا میاب رہی عالمی منڈیوں میں پاکستانی دفاعی ہتھیاروں نے اپنا لو ہا منوایا ہتھیاروں کی تیاری کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجی کا تبادلہ کررہے ہیں پاکستان نے ایٹمی توازن قائم کرکے خطے کو بڑے حا دثے محفوط بنا یا پا کستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ کی حوصلہ شکنی کرتا ہے تاہم کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کا پوری قوت سے دندان شکن جواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیںپا ک مسلح افواج وطن عزیز کے دفا ع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ترکی پاکستان سے 52مشتاق طیارے خریدے گا اس کے علاوہ یو کرین سے الخالد ٹینک بہتر بنا نے کا معاہد بھی ہو اہے مختلف ممالک نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کر نے میں بھی دلچسپی ظا ہر کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارکان قومی اسمبلی را نا افضال احمد ، پیر اشرف رسول ، مسلم لیگ (ن) کے نا مز د امیدوار چیئر مین ضلع کو نسل احمد عتیق انور ، ملک نو ید محمود چوہا ن اور میڈ یا ایڈوائزر محمد ندیم گو رایہ کے ہمراہ پنے فارم ہائوس مریدکے میں ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور کراچی میں قیام امن کے لئے جرات مندانہ فیصلوں کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جا ئے گا پا ک فوج کے نئے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کا شمار پروفیشنلز میں ہو تا ہے وہ اپنے پیش رو جنرل راحیل شریف کی طر ح دشت گردی کے خلاف پا لیسیوں کو جاری رکھتے ہو ئے ملک وقوم کو محفوظ بنا نے میں اپنا کردار ادا کر ینگے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہاکہ پوری دنیا اب سی پیک کی افادیت کو سمجھنا شروع ہو گئی ہے اس کا نتیجہ ہے کہ روس نے بھی گوادر پورٹ کو استعمال کر نے کی پا کستان سے اجازت ما نگی ہے قبل ازیں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین شیخوپورہ میںسابق ایم این اے حاجی منور حسین کے گھر گئے اور ان سے ان کے چھوٹے بھائی اور سابق ایم این اے خرم منور منج کے چچا حاجی یو نس منج کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے لئے بلندی درجات اور لو احقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :