بیگم صدر ممنون حسین کا خیراتی و فلائی ادارے پفوا کیلئے پانچ لاکھ کی امداد کا اعلان

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) صدر ممنون حسین کی بیگم محمودہ ممنون حسین نے خیراتی و فلائی ادارے پفوا کے لئے پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پفوا فلاحی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد میں پفوا چیرٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمودہ ممنون حسین نے کہاکہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی ہم عصر تہذیبوں کے ساتھ روابط استوار رکھتی ہیں جس کے ثمرات سے قومیں مستفید ہوتی ہیں انہوں نے غیر رسمی سفارتکاری اور فلاحی سرگرمیوں میں پفوا کے کردار کو سراہا ۔

(جاری ہے)

بیگم ممنون حسین نے کہاکہ مستحقین کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس کو برقرار رکھا جائے کیونکہ مستحقین بھی قوموں کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :