جرمنی میں حکومت نے سال 2030 سے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا

اتوار 27 نومبر 2016 16:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2016ء) جرمنی میں حکومت نے سال 2030 سے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کا اعلان کردیا ہے، 2030 سے پہلے بننے والی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔

(جاری ہے)

جرمنی کی 16 ریاستوں نے متفقہ طور پر اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔جرمنی نے یورپی یونین سے بھی کہا ہے کہ یورپی ممالک میں پیٹرول ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے اور 2030 کے بعد سے صرف زیرو ایمیشن والی گاڑیوں کی فروخت کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :