2017 ء کے دوران گندم کی درآمد میں 36 فیصد اضافے کا امکان

اتوار 27 نومبر 2016 15:10

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) انڈونیشیاء کی انڈسٹری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران گندم کی درآمد میں 36 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت کی جانب سے مکئی کی درآمد پر عائد سخت شرائط کے باعث 2017 ء کے دوران گندم کی درآمد 3 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جو 2016 ء کی نسبت 36 فیصد زیادہ ہے۔