رواں مالی سال اکتوبر2016ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 71 فیصد کا اضافہ

اتوار 27 نومبر 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء)گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال اکتوبر2016ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اکتوبر2015ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا حجم 2.22 ملین ڈالر رہا تھا جاری مالی سال مین اکتوبر2016 کے دوران برآمدات3.8 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں اس طرح اکتوبر2015ء کے مقابلہ میں اکتوبر2016ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 71 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔