16-17 ء کے دوران مالی کی اجناس کی پیداوار8.96 ملین ٹن رہی

اتوار 27 نومبر 2016 13:40

بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) مالی نے کہا کہ 2016-17 ء کے دوران اس کی اجناس کی پیداوار8.96 ملین ٹن رہی جو ملکی ضرورت سے 3.7 ملین ٹن زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت زراعت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2016-17ء کے دوران اجناس کی ملکی پیداوار 8.96 ملین ٹن رہی جو 2015-16 ء کی نسبت 11 فیصد زیادہ اور ملکی ضرورت سے 3.7 ملین ٹن اضافی ہے۔انھوں نے کہا کہ چاول، مکئی اور باجرا مالی کی اہم ترین اجناس ہیں اور ان کی وسیع تر پیداوار کی وجہ بروقت بارشوں کے باعث بہتر موسمی حالات، زیر کاشت رقبے میں اضافہ، زرعی مشینری کا نسبتا زیادہ استعمال اور کھادوں کی خریداری پر حکومتی سبسڈی میں اضافہ ہے۔