2017 ء کے دوران جنوبی افریقہ کی مکئی کی ملکی پیداوار ضرورت سے زیادہ رہنے کی توقع

اتوار 27 نومبر 2016 13:40

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) جنوبی افریقہ کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران مکئی کی ملکی پیداوار ضرورت سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ بہتر موسمی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں اجناس کے سب سے بڑے پیداواری گروپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال کے دوران شدید خشک سالی کے باعث اجناس بالخصوص مکئی کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی تھی تاہم حالیہ ہفتوں کے دوران خوشگوار موسمی صورتحال سے 2017 ء میں مکئی کی پیداوار غیر متوقع طور پر بہتر رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خوشگوار موسم کے باعث رواں سال کاشتکاروں نے گزشتہ سال کی نسبت اضافی رقبے پر مکئی اور دیگر اجناس کی کاشت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :