اکتوبر کے دوران چین کی چینی کی درآمد میں 70 فیصد کمی

اتوار 27 نومبر 2016 13:40

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ اکتوبر کے دوران اس کی چینی کی درآمد میں 70 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ قیمتوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران 1,10,000 ٹن چینی درآمد کی گئی جو کہ اکتوبر 2015ء کی نسبت 70 فیصد کم ہے۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران چینی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کے باعث اس کی درآمد میں کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :