چاڈ میں نسلی فسادات کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک،متعدد زخمی

اتوار 27 نومبر 2016 12:30

این دجامنا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) چاڈ کے دارالحکومت این دجامنا میں نسلی فسادات کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ احمد محمد بشیر نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز صدر ادریس ڈیبے کے قبیلے زغاوا، ان کے فوجی افسران اور کریدا قبیلے کے درمیان ایک فٹبال میچ کے بعد پیش آیا۔واقعے میں کریدا قبیلے کا ایک نوجوان ہلاک ہوگیا بعد میں زغاوا قبیلے کے افراد نے مقتول نوجوان کی مذہبی تقریب پر حملہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :