عالم دین کا بیٹا ہوں ،کبھی کوئی ایسی منفی سر گرمی نہیں کی جس سے میرے والد کے نام پر حرف آئے ‘ شفقت چیمہ

جھوٹ نہ بولنا میری کامیابی کا راز ہے ،931فلموں میں کام کر چکا ہوں جو ایک ریکارڈ ہے ‘ نامور اداکار کی گفتگو

اتوار 27 نومبر 2016 12:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2016ء) فلم انڈسٹری کے نامور ولن اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ میں ایک عالم دین کا بیٹا ہوں اور شوبز میں رہتے ہوئے کبھی کوئی ایسی منفی سر گرمی نہیں کی جس سے میرے والد کے نام پر حرف آئے ،کامیابی کے لئے با ادب با مراد اور بے ادب بے مراد کو ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھا ہے،اپنے کیرئیر میں 931فلموں میں کام کر چکا ہوں جو ایک ریکارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شفقت چیمہ نے کہا کہ شوبز میرا پروفیشن ہے ۔ انڈسٹری میں ولن کے زیادہ کردار نبھائے ہیں لیکن کبھی کسی ایسی منفی سر گرمی میں حصہ نہیں لیا جس سے میرے والد یا خود میری ذات پر کوئی حرف آئے ۔ میں خود بھی قرآن کا قاری ہوں اور اس شعبے میں آتے ہوئے اپنے والد محترم سے ایک وعدہ کیا تھا کہ میری وجہ سے کبھی آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جھوٹ نہیں بولا اور یہی میری کامیابی کا راز ہے ۔ میں 931فلموں میں کام کر چکا ہوں جو ایک ریکارڈ ہے ۔

متعلقہ عنوان :