پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور میٹروکیش اینڈ کیری کے باہمی اشتراک سے جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں 12 ہزار مردوں اورخواتین کو تربیت فراہم کی جائیگی

اتوار 27 نومبر 2016 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور میٹروکیش اینڈ کیری کے باہمی اشتراک سے جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں 12 ہزار مردوں اورخواتین کو تربیت فراہم کی جائیگی اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ پر دستخط کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت جنوبی پنجاب کے بہاولپور ، بہاولنگر ، لودھراں اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں دس ہزار مردوں اور دو ہزار خواتین کو کاشتکاری کی جدید ترین تربیت فراہم کی جائے گی جس سے نہ صرف زرعی پیداوار کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ اس سے کاشتکاروں کی آمدنی میں 10 تا 23 ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔

تربیت حاصل کرنے والے افراد کی زرعی پیاوار میں 10 تا 15 فیصد فی ایکڑ جبکہ ان کی آمدنی میں 12 تا 17 فیصد تک آمدنی میں اضافہ ہوگا جس سے جنوبی پنجاب میں غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :