بینکاری کے شعبہ میں 2020ء تک اسلامی بینکاری کے حصہ کو 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا

اتوار 27 نومبر 2016 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء) بینکاری کے شعبہ میں 2020ء تک اسلامی بینکاری کے حصہ کو 20 فیصد تک بڑھایا جائے گا جس کیلئے اسلامی بینکنگ کے شعبہ کو سالانہ 37 فیصد کی شرح سے ترقی کرنی ہو گی دبئی سلامک بینک پاکستان کے سی ای او جنید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت روایتی بینکاری کا شعبہ سالانہ 15 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2020ء تک بینکار ی کے شعبہ میں اسلامی بینکنگ کے حصہ کو 20 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے جسکے لئے شعبہ کی سالانہ شرح نمو میں تیزی سے اضافہ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلامی بینکاری کے شعبہ کی شرح نمو 12 فیصد ہے جبکہ ہدف کے حصول کیلئے آنے والے سالوں کے دوران 37 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کی ضرورت ہے۔