فوجی افسر کے ہاتھ میں ہر وقت موجود چھڑی سے متعلق دلچسپ معلومات
محمد علی اتوار 27 نومبر 2016 01:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2016ء) آج ہم اپنے قارئین کو فوجی افسر کے ہاتھ میں ہر وقت موجود چھڑی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ آپ نے اکثر اعلی فوجی افسران کے ہاتھ میں ایک خصوصی چھڑی کو دیکھا ہو گا۔ اس چھڑی کو کمانڈ کین اور ملاکا کین کا کہا جاتا ہے جو دنیا بھر میں فوجی افسران کی جانب سے اپنے ہاتھ میں تھام کے رکھے جاتی ہے۔
فوجی افسران کی جانب سے کمانڈ کین کو اپنے ہمراہ رکھنے کے مختلف اور مخصوص انداز ہوتے ہیں۔ خاص مواقعوں پر آرمی چیف اور کور کمانڈرز پر لازم ہے کہ وہ کمانڈ کین کو اپنے ہمراہ رکھیں۔(جاری ہے)
قومی پرچم کو سلوٹ کرتے وقت، گارڈ آف ہانر لیتے وقت یا پریڈ کا معائنہ کرتے وقت فوجی افسران یہ چھڑی اپنے ہمراہ رکھتے ہیں۔ آرمی چیف جب بھی وزیراعظم، صدر یا کسی اہم شخصیت سے ملاقات کرتے ہیں تو کمانڈ کین اور اپنی ٹوپی کو کمرے سے باہر چھوڑ دیتے ہیں۔
تاہم آرمی چیف اگر اپنے دفتر میں ملاقات کریں تو پھر کمانڈ کین کو ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔ کمانڈ کین فوج کے تمام اعلی افسران کے یونیفارم کا لازمی حصہ ہے۔ کمانڈ کین شمالی علاقہ جات میں پائے جانے والی انتہائی مہنگی لکڑی ملاکا سے بنائی جاتی ہے۔ اسی لیے اس چھڑی کو ملاکا کین بھی کہا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.