بھارت کو پاکستان کے نئے آرمی چیف سے محتاط رہنا ہوگا، جنرل قمر لائن آف کنٹرول کے علاقے سے بخوبی واقف ہیں: سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ

muhammad ali محمد علی اتوار 27 نومبر 2016 00:53

بھارت کو پاکستان کے نئے آرمی چیف سے محتاط رہنا ہوگا، جنرل قمر لائن آف ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2016ء) سابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے نئے آرمی چیف سے محتاط رہنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور نئے آرمی چیف نامزدگی پر بھارت کے سابق آرمی چیف بکرم سنگھ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بکرم سنگھ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے آرمی چیف سے محتاط رہنا ہوگا۔جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے علاقے سے بخوبی واقف ہیں۔ جنرل باجوہ کو ان علاقوں کا وسیع تجربہ ہے۔ جنرل قمر کے آرمی چیف بننے کے بعد بھی پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔