پیمرا نے نیو ٹی وی اور دن نیوز کے لائسنس معطل کر دیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 26 نومبر 2016 23:37

پیمرا نے نیو ٹی وی اور دن نیوز کے لائسنس معطل کر دیے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2016ء) پیمرا نے نیو ٹی وی اور دن نیوز کے لائسنس معطل کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے سپریم کورٹ کے فاضل جج کیخلاف بہتان تراشی کرنے پر 2 نجی ٹی وی چینلز نیو ٹی وی اور دن نیوز کے لائسنس معطل کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں چینلز کے حکام کو اس حوالے سے 26 نومبر تک اپنا جواب داخل کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم دونوں چینلز کے حکام کی جانب سے جواب داخل نہ کروانے پر ان کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے۔ دن نیوز کا لائسنس 30 یوم کیلئے جبکہ نیو ٹی وی کا لائسنس 7 یوم کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ دونوں چینلز کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :