خضدار میں سیاہ شیشے والی گاڑیوں اور اور بلیک اسٹیکر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،متعدد دوکانیں سیل کی ہیں، ڈپٹی کمشنر خضدار

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:47

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) خضدار کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی سیاہ شیشے والی گاڑیوں اور اور بلیک اسٹیکر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی،متعدد دوکانیں سیل، ڈپٹی کمشنر خضدر سہیل الرحمان بلوچ ،ایس ایس پی خضدار محمد اشرف جتک کی نگرانی میں بلیک شیشہ والی گاڑیوں کے خلاف دوسرے روز بھی کارروائی جاری رہی ، لیویز ،پولیس ور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران درجنوں گاڑیوں کے شیشے اتارے گئے جب سیاہ اسٹیکر فروخت کرنے والی تین دوکانیں بھی سیل کرکے ان کے مالکان کے خلاف ضابطہ کے مطابق کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر خضدار اور ایس ایس پی خضدار کی جانب سے ان تمام افراد کو جن کی گاڑیوں کے شیشے سیاہ ہیں ان سے سیاہ اسٹیکر اتار دیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ،انہوں نے عوام الناس سے کہا ہے کہ سیاہ شیشے امن میں رکاوٹ ا ور جرائم پیشہ افراد کی نشان دہی میں خلل باعث ہیں۔

(و ش/ع ب)