سی پیک انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے‘ چائو

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:43

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) ایگزیکٹیو چیئرمین برائے سی پیک کونسل چائونے کہا ہے کہ سی پیک انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس منصوبے کی کامیابی کیلئے چینی صدر اور پاکستانی وزیراعظم محمد نواز شریف سنجیدہ ہیں۔ سینٹر طلحہ محمود کی سربراہی میں سی پیک کونسل اپنے اغراض و مقاصد حاصل کرے گی جس سے دونوں ممالک کے تاجروںکو فائدہ حاصل ہوگا۔

چین اور پاکستان مل کر اس کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں، چائینہ کے 6سے زائد شہروں میں سی پیک کونسل کے دفاتر قائم کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں بیجنگ میں سی پیک کونسل آفس کا افتتاح بھی ہوچکاہے۔چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، حکومتگلگت بلتستان کی جانب سے سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے ہم مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت پریس کلب میں چیئرمین سی پیک کونسل سنیٹر طلحہ محموداور چائینہ سے آئے ہوئے سی پیک کونسل کے ممبران کے ہمراہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس دورے کے بعد ہمیں پتاچلاہے کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے،چین واپسی پر چائیز کمپنیزاور تاجروںکو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے تاکہ وہ یہاں سرمایہ کاری کر سکیں،انہوں نے مزیدکہاکہ 100سے زائد بین الاقوامیکمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

مذکورہ کمپنیوں میں سے بیشتر کمپنیاں سیاحت ،مائیننگ اور بجلی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں جس سے معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔قراقرم ہائی وئے چائینہ پاکستان دوستی کی عظیم مثال ہے اور اب سی پیک سے یہ رشتہ مزید مستحکم ہو گا ،اس موقع پر سی پیک کونسل پاکستان کے چیئرمین سینٹر طلحہ محمود نے کہاہے کہ سی پیک پورے خطے کیلئے گیم چینجرہے گلگت بلتستان اس منصوبے کا گیٹ وے ہے اور اس منصوبے کی وجہ سے اس خطے کی تقدیر ضرور بدل جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاک انڈیا سرحد پر اشتعال انگیزی کا بنیادی مقصدسی پیک منصوبے کو سپوتاژکرنا ہے لیکن دشمن کے ناپاک عزائم کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :