بھگوال گرڈ اسٹیشن میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:43

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) بھگوال گرڈ اسٹیشن میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کی مشینری جل گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122اور فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر چار گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ گرڈ اسٹیشن کے کنٹرول روم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔