وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ پروگرام علمی و ادبی مقابلہ جات جاری

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:43

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ پروگرام علمی و ادبی مقابلہ جات جاری ہیں۔ سی ایم یوتھ پروگرام کے تحت سیکنڈری لیول، تحصیل لیول پروگرام تحصیل ہیڈ کوارٹر گرلز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ایک چکوال میں ( قرات، نعت اور اردو مضمون نویسی) کے مقابلے منعقد ہوئے۔ قرات کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایک کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، نعت کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھڈیال کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اردو مضمون نویسی میں گورنمنٹ گرلز سکول نمبرایک کی طالبہ نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

ان مقابلہ جات میں تحصیل چکوال کی25سکولوں نے بھرپور شرکت کی۔ سی ایم یوتھ پروگرام کے تحت سیکنڈری لیول کے، تحصیل لیول کے انگلش مضمون نویسی کے مقابلہ جات بھی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ایک میں منعقد ہوئے، انگلش مضمون نویسی میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بلکسر کی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، ان مقابلوں میں 30سکولوں نے بھروپور شرکت کی۔اردو مضمون نویسی کا مقابلہ 26نومبر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ایک میں منعقد ہوا، تقریر کے مقابلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھیدوال کی طالبہ ربیعہ حسین نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :