ملک میں تیارکی جانیوالی کاروں کی پیداوار میں 25ہزار 689یونٹس کا اضافہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں تیارکی جانیوالی کاروں کی پیداوار میں 25ہزار 689یونٹس کا اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن میں کاروں کی پیداوار ایک لاکھ 54ہزار 255یونٹس رہی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال 2015اور 16کے دوران کاروں کی پیداوار ایک لاکھ 79 ہزار 944یونٹس تک بڑھ گئی ۔رپورٹ کے مطابق اس دوران کاروں کی فروخت میں بھی 23ہزار 820یونٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔مالی سال 2011-12کے اختتام پر کاروں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ 57ہزار 325 یونٹس تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اختتام تک اس کی فروخت ایک لاکھ 81ہزار 145یونٹس تک بڑھ گئی۔