کراچی ،سندھ ہائی کورٹ نے چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث انجم جمیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی

فاضل عدالت کا احتساب عدالت کو 3ماہ کے اندرٹرائل مکمل کرنے کا بھی حکم

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث انجم جمیل کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔فاضل عدالت نے احتساب عدالت کو 3ماہ کے اندراندر ٹرائل مکمل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات میں ملوث انجم جمیل کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر محفوظ کیے جانے والا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ ملزم کے خلاف احتساب عدالت میں کیس زیر سماعت ہے اور اس کے خلاف تمام شواہد کو متعلقہ عدالت میں پیش کیے جائیں۔درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف نیب کی جانب سے یونی ورسٹی ولازکی تفتیش کی جارہی ہے اور اس مقدمے میں 4ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری جبکہ بعداز ضمانت ہوچکی ہیں اور وہ بے گناہ ہے جبکہ اس نے اوپن مارکیٹ کے نرخ پر پلاٹ خریدے تھے اور ان پر تعمیرات پر بھاری اخراجات آئے ہیں ،لہذا استدعاہے کہ ضمانت منظور کی جائے۔#

متعلقہ عنوان :