حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،سردارشیرعلی خان گورچانی

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:34

راجن پور۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ ملک میں تمام ادارے آئین اورقانون کے اندررہتے ہوئے کام کررہے ہیں ،جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کی شان وشوکت اورتوقیر میں اضافہ کیا،اپنی رہائش گاہ جوہرٹائون میں سٹی کونسلرحاجی محمداکرم قریشی،ملک کریم نوازارائیں ،سردارنذرحسین خان رند،قیصرخان لاشاری،ضیاء بھٹی،حاجی امیربخش ،سجادملک ،زبیراحمدخان لاشاری ،مرزافرحان ،سردارالیاس خان پتافی،شاہداحمدجان ودیگرسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ،سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاکہ حکومت جانے کی فالیں نکالنے والے پنڈی اور راجن پورکے نجومی اب منہ چھپاتے پھررہے ہیں جبکہ حکومت روزاول کی طرح آج بھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اوراگلے اٹھارہ ماہ بھی اسی طرح عوام کی خدمت کرتی رہیگی، انھوں نے مزیدکہاکہ حکومتی کارکردگی تاریخی اور مثالی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ،دریں اثناء انھوں نے حلقہ کے لوگوں کے مسائل سنے اوران کے حل کیلئے اعلیٰ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون ہدایات بھی دیں۔