بھارتی جنگی جنون نے عالمی امن کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، کا شف حفیظ

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:34

گوجرانوالہ۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) تحصیل صدر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ چوہدری کا شف حفیظ نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، نہتے شہریوں، بسوں اور ایمبولینسز کو نشانہ بنانا بدترین جنگی جرائم ہیں ، بھارت کے جنگی جنون نے نہ صرف برصغیر بلکہ عالمی امن کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے، انہوںنے کہا کہ بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا مقصد کشمیر میں تحریک آزادی سے دنیا کی نظریں ہٹانا ہے تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ پاکستان سفارتی سطح پر کشمیریوں کی مدد جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :