ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی والدہ کی فاروق ستارسے ملاقات

رئیسہ بیگم نی23اگست کے اقدام کوسراہتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ایم کیوایم کے سابق کنوینرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی والدہ رئیسہ بیگم نے ہفتے کے روزپیرالہٰی بخش کالونی میںقائم ایم کیوایم کے عارضی مرکزپرکنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسے ملاقات کی اور23اگست کے اقدام کوسراہتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیااورڈاکٹرمحمدفاروق ستار سمیت ایم کیوایم کے تمام رہنمائوںکے لئے خصوصی دعائیںکیں۔

اس موقع پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے محترمہ رئیسہ بیگم کی آمدکاخیرمقدم کیااورکہاکہ ایم کیوایم کل بھی ایک تھی اور آج بھی ایک ہے،ایم کیوایم کوختم اورتقسیم درتقسیم کرنے کی تمام سازشیںناکام ثابت ہوگئی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ایم کیوایم پاکستان اپنے شہداء کی قربانیوںکوکسی صورت فراموش نہیںکریگی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میںڈپٹی کنوینرزکیف الوریٰ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی ،راکین رابطہ کمیٹی رضوان بابر،محمدشاہد، عبدالوسیم ،ہیرسوہواورمیئرکراچی وسیم اختر بھی شریک تھے۔

محترمہ رئیسہ بیگم نے میئرکراچی وسیم اخترکوجیل سے رہائی پر بھی دل کی گہرائیوںسے مبارکباددی اورامیدظاہرکی کہ وسیم اختر کراچی اوراس کے عوام کے مسائل کے لئے سابق روایات کوبرقراررکھتے ہوئے بلاتفریق رنگ ونسل اپنی خدمات پیش کرینگے۔انہوںنے شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق،آفتاب حسین سمیت ایم کیوایم کے تمام شہداء کے بلنددرجات اورایم کیوایم کی کامیابی، سازشوںکے خاتمے اورملک وقوم کی ترقی و فلاح بہبودکے لئے دعائیںکیں۔