صوبائی سیکرٹری خزانہ نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے گروپ انشورنس سے متعلق 527کیسوں کی منظوری دیدی

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء)صوبائی سیکرٹری خزانہ اکبر حسین درانی کی زیر صدارت صوبائی ملازمین کے گروپ انفشورنس فنڈ سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے گروپ انشورنس سے متعلق 527 کیسوں کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں فوت شدہ ملازمین کے ورثاء کیلئے گروپ انشورنس کے 177کیس بھی نمٹا دیئے گئے جس سے رقم دسمبر کے آخر میں ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔