گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی جنرل قمر جاوید باوجوہ کو مبارکباد

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک آرمی کا سربراہ مقررہونے پر مبارکباد دی ہے گورنر نے نئے آرمی چیف کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انہوں نے جنرل زبیر محمود حیات کو بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی بیان میں گورنر نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو سرانجام دیتے ہوئے پاکستان کو مزید پر امن ترقی یافتہ اور مستحکم بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :