وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل باجوہ ایک انتہائی تجربہ کار، بہترین قوت فیصلہ اور شاندار کیرئر کے حامل افسر ہیں جن کی بحیثیت آرمی چیف تقرری ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے اور دنیا کی بہترین فوج کا سپہ سالار بننا جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے باعث اعزاز ہے وزیراعلیٰ نے جنرل زبیر محمود حیات کو بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے وزیراعلیٰ نے پاک فوج کے دو بہترین سینئر آفیسرز کی فور سٹار جنرلز کے عہدے پر ترقی کو وزیراعظم محمد نواز شریف کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے اور جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔