اے این ایف نے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتارکر لیا

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) اینٹی نار کوٹکس فورس نے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے مردان کے رہائشی مسافر نادر محبت شاہ کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی 700گرام کرسٹل ہیروئن برآمد ہو گئی ۔مسافر کو مزید تحقیقات کے لئے حراست میں لے لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نادر محبت شاہ نے پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 725کے ذریعے سفرکرنا تھا۔

متعلقہ عنوان :