پوکے مون گیم کو سکیورٹی رسک قرار ،پولیس افسران اور جوانوں کو گیم انسٹال نہ کرنے کی ہدایات جاری ‘ ذرائع

گیم کی ایپلی کیشن جی پی ایس سروس کو خود کار طریقے سے کنٹرول کرتی ہے ، فون کی فزیکل لوکیشن کو ہیک کرسکتی ہے

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:32

پوکے مون گیم کو سکیورٹی رسک قرار ،پولیس افسران اور جوانوں کو گیم انسٹال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) لاہور پولیس نے پوکے مون گیم کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے افسران اور جوانوں کو یہ گیم انسٹال کرنے سے روکدیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیلی کام اور آئی ٹی سکیورٹی بورڈ کی جانب سے لاہور پولیس کو مطلع کیا گیا ہے کہ گیم کی ایپلی کیشن جی پی ایس سروس کو خود کار طریقے سے کنٹرول کرتی ہے اور فون کی فزیکل لوکیشن کو ہیک کرسکتی ہے۔

اس ایپلی گیشن سے موبائل میں تصاویر ،ویڈیوزتک رسائی ہوتی ہے ،گیم سے ای میل، فون میں موجود نمبر زاور لوکیشن کو بھی ہیک کیا جاسکتا ہے۔لاہور پولیس نے فوری طور پرایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں پوکے مون گیم کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے افسران اور جوانوں کو گیم انسٹال نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :