ٹنڈوآدم میںچھاپے مار کر 1105 لیٹر کی شراب ، اشتہار ملزم کو پسٹل سمیت اور رنگ الیا بنانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:28

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) ٹنڈوآدم اے ایس پی کی نگرانی میں پولیس ٹیم ایس ایچ او سی ایس ایچ او بی سیکشن 15 انچارج نے شہر کے مختلف علاقوں میںچھاپے مار کر 1105 لیٹر کی شراب ، اشتہار ملزم کو پسٹل سمیت اور رنگ الیا بنانے کے الزام میں 28 سے زیادہ افراد 10خواتین اور 18مردوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے ٹنڈوآدم پولیس نے گذشتہ شب طور کالونی میںایک گھر پر چھاپہ مار کر رنگ رلیاں بنانے کے الزام میں نعمان، علی نواز، ریاض احمد، عبدالرحمٰن، بلال، دانش ، محمد شفیع، ایوب، ریحان، دانش، کاجل، اسامہ ، وقاص، کو گرفتار کر لئے ایدھی سینٹر کے قریب سے عاشی شیخ نصرت یاسمین کاجل شیخ عاشی سلطان آصف یوسف سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا واپڈا کالونی سے عبدالرشید دستی کو گرفتار کر کے 1100 لیٹر کچی شراب اور شراب کشید کرنے کا سامان بر آمد کر لیا جمن شاہ چوک سے عابد رند کو پسٹل سمیت گرفتاری کے لئے مذکورات ملزم پولیس کو چھ مختلف کیس میں مطلوب تھا ایک ہوائی سے ارشاد راجپوت کو پانچ لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا عمران راجپوت کرم دین راجپوت کو پانچ سو بیس گٹکہ پڑیوں سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کردیے ہیں اے ایس پی ٹنڈوآدم محمد اظہر خان نے بتایہ کے جرائم پیشہ اور سماجی دشمن عناصروں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی ہے اشتہاری ملزمان اور منشیات فروش کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے عوام پولیس سے تعاون کریں۔