سکھر، کندھرا کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار پسٹل برآمد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) کندھرا کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار پسٹل برآمد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق کندھرا کی حد بیگماجی لنک روڈ کے مقام سے پولیس نے مبینہ مقابلہ میں ایک ملزم عرفان پٹھان ولد ناصر پٹھان سکنہ ایوب گیٹ سکھر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے پولیس ترجمان کے مطابق لنک روڈ کے مقام پر پولیس نے تین ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو عرفان پٹھان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے جبکہ اسکے دو ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گرفتار ڈاکو کے خلاف مقدمہ درج کرکیب انکوائری شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :