تھانہ اے سیکشن پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار ، 680گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور موٹر سائیکل برآمد

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:27

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) تھانہ اے سیکشن پولیس کی کاروائی ، دو منشیات فروش گرفتار ، 680گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور موٹر سائیکل برآمد ، مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس نے واری تڑ روڈ کے قریب دوران گشت موٹر سائیکل سوار دو افراد بنام محمد ایوب ولد منٹھار علی خروس اور نعمان ولد رحمت اللہ چنہ سکنہ بچل شاہ میانی سکھر کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 680گرام چرس اور موٹر سائیکل نمبرSKK-9652سپر پاور برآمد کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :