چھٹی چیف آف دی نیول سٹاف گالف چمپئن شپ کے دوسرے د ن کے مقابلے ،دوسرے دن کے کھیل میں غضنفر محمود کی برتری

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) چھٹی چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپیئن شپ25سے 27نومبر تک رائیل پام گالف اینڈ کنٹری کلب میں کھیلی جارہی ہے۔ جس میں ملک کے ممتازکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کموڈور ایس ایم شہزاد (ستارہ امتیاز ملٹری) اسٹیشن کمانڈر (نیوی)لاہوراس ایونٹ کے آرگنائزر ہیں۔ چیمپیئن شپ میں ایمیچیور، سینیرز، لیڈیز اور جونئیرز کے مقابلے ہو رہے ہیں۔

پاکستان نیوی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اور ان تمام کھیلوں میں گالف کو خصوصی توجہ اور نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ 2011 سے مسلسل لاہور شہر میں گالف کی منعقدہ چیمپیئن شپ اس امر کی واضح دلیل ہے۔ اور اس مرتبہ پاکستا ن نیوی چھٹی مرتبہ گالف چیمپیئن شپ کا انعقاد کروا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ ملک بھر کے گالف کے ٹیلینٹڈ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہو اور وہ انٹرنیشنل ایونٹس کے لئے تیار ہو سکیں۔

جیسا کہ بہت سے کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام حاصل کیا ہے۔ اور اس کی مثال پچھلے سال کے فاتح جناب محمدرحمان ہیں۔لاہور میں منعقدہ گالف چیمپئین شپ کے دوسرے دن کے کھیل میں غضنفر محمود ،گیریزن گالف کلب نی144 گراس اسکور حاصل کر کے کل کے لیڈنگ پلیر روبن باغ سے سبقط حاصل کر لی ہے،عاشق حسین ملتان گالف کلب 146 گراس اسکور کے ساتھ دوسرے اور روبن باغ میانوالی گالف کلب 150گراس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسرے روز250سے زیادہ کھلاڑیوں کے مقابلے ہوئے، گیزیزن گالف کنٹری کلب کے غضنفر محمود کو 18ہولز میں برتری حاصل۔لاہور چھٹی چیف آف دی نیول سٹاف گالف چیمپئین شپ کے آغاز کے دوسرے روز نیٹ اسکور میں ڈیفیس رایا گالف کلب کیآصف باجوہ کو 139 نیٹ اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔انہوں نے پیش وارنہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئیکل کے لیڈنگ پلئیر فرید ید ملک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رائیل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کے فرید ملک کو 141نیٹ اسکور کے ساتھ دوسری اور میانوالی گالف کلب کیرابن باغ 142 نیٹ اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔کموڈور ایس ایم شہزاد اسٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور نے دوسرے دن شاندار کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ سنیئرز کیٹگری میں دوسرے روز بھی 9 ہولز کا کھیل ہواجو کل ملا کر 18 ہولز پر مشتمل ہے، جس کا نتیجہ فائنل ڈے کی اختتامی تقریب میں بتایا جائے گا۔

سنیئرزکیٹگری میں نامور کھلاڑیوں میں طارق محمود (گیریزن گالف کلب)،کرنل وقار(گیریزن گالف کلب)،جاوید اے خان (جمخانہ لاہور گالف کلب)،کرنل آصف مہدی(ڈیفینس رایا گالف کلب)اورعمران احمدکے نام شامل ہیں۔لیڈیز کیٹگری میں آج18ہولزکا کھیل ہوا ، نامور کھلاڑیوں میں زیب النسا(رائل پام اینڈ کنٹری کلب)، پرکھا اعجاز(مارگلہ گالف کلب)،رامشا اعجاز (مارگلہ گالف کلب)،زاہدہ دورانی(گیریزن گالف کلب)اورشہزادی گلفام(گیزیزن گالف کلب)شامل ہے۔

اسی طرح جونئیر ز کیٹگری میں بھی آج 18 ہولز کا کھیل ہوا،نامور کھلاڑیوں میں تیمور ملک(ڈیفینس رایا گالف کلب)،راو محمد حارث(راولپنڈی گالف کلب)،نیہان نئیر (جمخانہ لاہور گالف کلب)،اسامہ ندیم(سرگودھا گالف کلب)اورانور سعید( جمخانہ لاہور گالف کلب)شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :