سلالا چیک پوسٹ پر شہید ہونے والے میجر مجاہد علی میرانی کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:27

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) پانچ سال قبل نیٹو فوج کی بمباری سے سلالا چیک پوسٹ پر شہید ہونے والے میجر مجاہد علی میرانی کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

(جاری ہے)

پنوعاقل کینٹ کے جی او سی کی جانب سے میجر اورنگزیب آفریدی نے شہید میجر مجاہد کے مزار پر گلدستے رکھے جبکہ برسی میں رینجرس لاڑکانہ کے کرنل عاصم، فوجی اور رینجرس اہلکاروں سمیت شہید کی والدہ، بھائیوں اور کیڈٹ کالج کے کیڈٹس نے بھی مزار پر حاضری دے کر سلامی پیش کی۔

شہید کے مزار پر پرچم تبدیل کرنے کی بھی تقریب منعقد کرکے شہید کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی۔ اس موقع پر شہید کی والدہ اور بیٹے بھی موجود تھے جو شہید میجر ماجد علی میرانی کی برسی پر افسردہ دکھائے دیئے۔ واضع رہے کہ سال 2011 میں سلالا چیک پوسٹ پر نیٹو اور ایساف جوف کی بمباری میں نوڈیرو کا رہائشی میجر مجاہد علی میرانی شہید ہوا تھا جنہیں ان کی بے لوث خدمات پر ستارہ جرئت سے بھی نوازا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :