کوئٹہ کے مختلف علاقوںمیں تجاوزات کے خلاف کارروائی، تھڑے اور تجاوزات مسمار ،ایک بیکری سیل ، 8افراد گرفتار،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:24

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی بتول اسدی کی سربراہی میں ٹیموں نے کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں نواں کلی اور کچلاک میں متعدد تھڑوں اور قائم کی جانیوالی تجاوزات کو مسمار کر دیا۔کارروائی کے دوران ایک بیکری کو سیل کرکے 8افراد کو گرفتار کر لیا۔

کارروائی کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر اور گردونواح میں قائم تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی اور کچلاک میں دکانداروں اور علاقہ مکینوں کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات جس میں تھڑے اور دیگر تجاوزات کو مسمار کر دیا اور متعدد مقامات سے بڑی تعداد میں ساما ن بھی قبضے میں لیا ہے جس کے ذریعے تجاوزات قائم کی گئی تھیں کارروائی کے دوران ایک بیکری کو سیل کر کے 8 افراد باری داد، محمد نور، عبدالکریم، قاضی محمد، کلیم اللہ، محمد نذیر، امین اللہ، محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا مذکورہ کا رروائی شہریوں کی جانب سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بننی والی تجاوزات کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات پر کی گئی ڈپٹی کمشنر انجینئر عبدالواحد کاکڑ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی جانب سے شکایات کی روشنی میں قائم کی جانیوالی تجاوزات کے خلاف کا رروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی جانب سے درج کرائی جانیوالی شکایات پر متعلقہ شعبے اپنے عملے کے ہمراہ کا رروائی کرکے شہریوں کو ان مسائل سے نجات دلاتے ہیں شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی شکایات کا اندراج بروقت کرائیں اگر اس پر کارروائی عمل میں نہ لائی جائے تو حکام بالا کومذکورہ شکایات کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :