کراچی کو پرامن رکھنے کے لئے رینجرز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ ڈی جی رینجرز

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی کو پرامن رکھنے کے لئے رینجرز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، کراچی آپریشن سے شہر میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ کراچی میں ’’نیو ٹیک‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ پاکستان رینجرز سندھ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنائے اور دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز صوبائی اور وفاقی اداروں کی مدد سے تین بڑے اقدامات کر رہی ہے جس میں اسکل ڈولپمنٹ سے فارغ ہونے والوں کو نوکریوں کے مواقع ملیں گے جبکہ دہشت گردی کے شکار افراد کے رشتے داروں کو اسکل ڈولپمنٹ میں ترجیح دیں گے۔

(جاری ہے)

دوسرا اقدام وکٹم سپورٹ پروگرام ہے جس کے تحت مختلف حادثات و سانحات کے متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں مدد فراہم کریں گے۔

میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ تیسرا اقدام رینجرز اصلاحی مرکز کا قیام ہے۔ اس فلاحی مرکز میں جرائم سے منسلک افراد کی اصلاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 30 سے زائد بچے ان مراکز کا حصہ بن چکے ہیں۔ تقریب سے نیو ٹیک کے سربراہ ذوالفقار چیمہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں ڈی جی رینجرز نے نیو ٹیک کے دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :