جنگلات کے تحفظ کی دعویدار پی ٹی آئی حکومت کے دور میں ارندوگول چترال میں ناجائز طریقے سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے‘انڈس پالیسی کے ذریعے موجودہ انداز سے جنگلات کی بے تحاشہ کٹائی جاری رہی تو عنقریب ارندو گول اور اس کے بعدتحصیل دروش اور تحصیل چترال میں جنگلات کا نام و نشان باقی نہیں رہے گا
جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ کے رکن سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کاپریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 26 نومبر 2016 23:23
(جاری ہے)
اس پالیسی کا مقصد صرف اور صرف پی ٹی آئی کے چند مخصو ص اورمنظور نظر افراد کو فائدہ پہنچانا ہے۔ ان افراد کا تعلق دیر ،چترال اور پشاور سے ہے۔
اب تک انڈس پالیسی کے تحت ایک لاکھ مکعب فٹ عمارتی لکڑی ارندو گول سے براول دیر پہنچا دی گئی ہے۔ ہزاروں مکعب فٹ لکڑی کیلئے کلکٹک دروش میں گودام بنایا گیا ہے اور مزید کٹائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈس پالیسی کے تحت کٹائی شدہ غیر قانونی عمارتی لکڑی کی40 فیصدکو صوبائی حکومت کے حوالہ کیا جائے گا۔ باقی 60 فیصد کیلئے 1127/- روپے فی مکعب فٹ جرمانہ ادا کیا جائے گا۔60 فیصد پر جرمانہ اداکر نے کے بعد ٹھیکیدار اس لکڑی کا مالک ہو گا۔اس پالیسی سے جنگلاتی علاقوں کے باشندوں کو مکمل طور پر رائلٹی کی رقم سے محروم کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی کٹائی کو صوبائی حکومت کی طرف سے مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اہلیان چترال پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طورپر اور بلا تاخیر اس ظلم و زیادتی کا نوٹس لیںاور حکومت ِ خیبر پختونخوا کی آڑ میں چُھپے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کریں۔بصورت دیگر ہم اس غیر قانونی کاروبارمیں ملوث ٹمبر مافیا کے خلاف رائے ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور کرپٹ ٹمبر مافیا کے خلاف تحریک چلانے پر مجبور ہوں گے۔اس وقت ارندو سے لے کر بروغل تک عوام الناس میں شدیداشتعال پیداہو چکاہے۔جس سے کسی بھی وقت امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو نا فطری امرہے۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ھائی کورٹ سے اپیل کی کہ جنگلات کی اس غیر قانونی کٹائی کے خلاف ازخود نوٹس لے کر جنگلات کو تباہی اور ماحولیات کیآلودگی کے اس عمل کو روکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.