لاہور ‘واپڈا ٹائون میں ڈاکوشہری کے گھر سے لاکھوں مالیت کا سونا،نقدی او ر قیمتی سامان لوٹ کر فرار

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) واپڈا ٹائون میں نا معلوم ڈاکوشہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا،نقدی او ر قیمتی سامان لوٹ کر فرار‘پولیس نے مقدمہ درج کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نا معلوم ڈاکو واپڈا ٹائون فیز llکے رہائشی انجم الٰہی خان کے گھر داخل ہوئے اور لیپ ٹاپ،سونے کے زیورات ،ہزاروںروپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :