داکارہ قسمت بیگ کے قاتلوں ، ملت پارک قتل ،عثمانی روڈ ڈکیتی کے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ‘ کیپٹن (ر) امین وینس

لاہور پولیس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اہلکاروں کی ویلفیئر کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’سستا پولیس بازار‘‘کا انعقاد کیاہے‘ سی سی پی او لاہور

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اہلکاروں کی ویلفیئر کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’سستا پولیس بازار‘‘کا انعقاد کیاہے،جس میں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں سے رعائیتی نرخو ں پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مختلف ضروریات زندگی کے اسٹالز لگائے گئے جہاں سینکڑوں اہلکاروں نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ انتہائی رعائیتی نرخوں پر اشیاء خوردونوش کے علاوہ دوسری ضروریات زندگی کی اشیاء خریدیں ،ملٹی نیشنل کمپنیوں سے رعائتی نرخوں پر اسٹالز لگوا کر اہلکاروں کو سہولت فراہم کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس پی ہیڈ کواٹرز غلام منشر میکن و متعلقہ عملہ کو مبارک باد دیتا ہوں ،اس اقدام سے نہ صرف اہلکاروں کا معیار زندگی بلند ہو گا بلکہ اہلکار پہلے سے زیادہ جذبہ کے ساتھ فرائض سر انجام دیں گے،اہلکاروں کی ہر صورت ویلفیئر لاہور پولیس کی ترجیح ہے، جب تک ہمارے اہلکارکا معیار زندگی اور مورال بلند نہ ہوگا تب تک ہم اپنی کو شش جاری رکھیںگے ،پوری فورس کو ساتھ لے کر چلیں گے ،کسی اہلکارکو کوئی ذاتی یا محکمانہ مسئلہ ہو تو ہمارے دروازے ہمیشہ کے لئے کھلے ہیں ،انہوں نے شہر میں امن و امان کے حوالہ سے کہا کہ شہر میں جرائم کنٹرول میں ہے، روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کیا جاتاہے ،ملت پارک قتل ،عثمانی روڈ ڈکیتی کے ملزمان اور اداکارہ قسمت بیگ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ’’سستا پولیس بازار‘‘کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حید ر اشرف ، ایس پی ہیڈکواٹرز غلام مبشر میکن اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدرا شرف نے اس موقع پر کہا کہ ’’سستا پولیس بازار‘‘ میں اہلکاروں کی سہولت کی خاطر میڈیکل کیمپ مفت، لیڈیز گارمنٹس 50فیصد رعائیت ، یوٹیلٹی سٹور ، کراکری اینڈ پلاسٹک آئٹمز50فیصد، باٹا شوز 70فیصد،کتابیں فیروز سنز 50فیصد، کھلونے اور کاسمیٹکس30فیصد ، لیڈ یز شالز 45فیصد ، لیڈیز فینسی سوٹس 45فیصد، کمبل اور رضائیاں، فروٹ اور سبزیاں 30فیصد تک رعائیت پر پیش کی گئیں۔

’’سستا پولیس بازار‘‘بہت ہی اچھا اقدام ثابت ہوا جسکو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :