اشیاء خوردونوش کی مرحلہ وار چیکنگ خوردنی تیل کے 71سیمپلز میں سی42 مضر صحت قرار

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک سروے میں سیمپلز لے کر لیبارٹری کے تجزئیے کے لئے بھیجے،متعدد کمپنیاں کے پراڈکٹس ناقص معیار کے حامل قرار

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) صحت عامہ کے تحفظ اور عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خوردنی تیل کے معیار کے جائزے کے لئے ایک سروے کے دوران خوردنی تیل کی71مختلف پراڈکٹس کے سیمپل لے کر لیبارٹری تجزئیے کے لئے بھیجیں گئے۔لیبارٹری رپورٹس سے واضح ہوا کہ 71 پراڈکٹس میں سے 42میں وٹامن اے کی غیر موجودگی اور کم درجہ سپونیفیکیشن کی وجہ سے ناقص معیار کے حامل ہیں اور انسانی صحت کے لئے مضر ہیں۔

ان کمپنیوں میں شان کوکنگ آئل،سماج کنولہ کوکنگ آئل،غنی کوکنگ آئل،شاہ تاج کوکنگ آئل،کشمیرکوکنگ آئل،کوکب بناسپی گھی شامل ہیں جبکہ مصنوعی ذائقوں کی ملاوٹ اور بلند شرح تیزابیت کی وجہ سے صوفی سن فلاور کوکنگ آئل ،سویا سپریم بناسپتی،اولیو پریمئیر کوکنگ آئل،مومن کوکنگ آئل،نیاربناسپتی،مومن بناسپتی ،سلوی سپینیش اولیو آئل،سیزن بناسپی ،سن ڈراپ کوکنگ آئل،تلوبناسپتی،تلوکوکنگ آئل،مان بناسپتی،ناز بناسپتی،کسان ویجیٹیبل گھی اور مالٹا بناسپتی انسانی صحت کے لئے مضر ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معیاری اور صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے وسیع حکمت عملی کے تحت اشیاء خوردونوش بنانے والی کمپنیوں کے پراڈکٹس کی مرحلہ وار چیکنگ کی ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :